ایس ایچ او کے کمرے میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2022
کمرے میں موجود دیگر افراد نے ڈاکٹر کی جان چھڑوائی۔ فوٹو : فائل

کمرے میں موجود دیگر افراد نے ڈاکٹر کی جان چھڑوائی۔ فوٹو : فائل

بہاولنگر کے تھانہ سٹی ہارون آباد میں ایس ایچ او کے کمرے میں بااثر شخص نے لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تھانہ میں لیڈی ڈاکٹر پر ہونے والے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، کمرے میں موجود شہریوں نے ڈاکٹر کی جان چھڑوائی۔

ملزم نے لیڈی ڈاکٹر پر ٹھڈوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی جس سے ڈاکٹر زمین پر گر گئی، دوران گفتگو ملزم عدیل نے ایس ایچ او کی موجودگی میں لیڈی ڈاکٹر کو دبوچ لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ٹی ایچ کیو میں تعینات لیڈی ڈاکٹر مریم حسین کو تھانے میں خاوند سے ناچاکی کے سلسلہ میں بلایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔