نارتھ کراچی میں ملزمان گھر کی پہلی منزل سے 7 بکرے چوری کرکے فرار

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

نارتھ کراچی میں کار سوار ملزمان گھر کے مرکزی دروازے کا تالا توڑ کر پہلی منزل سے 7 بکرے چوری کر کے فرار ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق سیکٹر الیون سی ون نارتھ کراچی یوپی سے ڈسکو موڑ جاتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر کار سوار ملزمان گھر کی آہنی گرل کو کٹر سے کاٹنے کے بعد پہلی منزل پر موجود بھاری مالیت کے 7 بکرے چوری کرلیے۔

واقعہ کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں مرکزی شاہراہ پر ملزمان انتہائی اطمینان سے واردات کرتے ہوئے دکھا جا سکتا ہے، قربانی کے بکرے چوری کرنے کی مذکورہ واردات 27 جون کی صبح پونے چھ بجے کے قریب کی گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی کار کو ایک ملزم صاف کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے اس دوران اس کا دوسرا ساتھی گھر کی پہلی منزل پر رکھے گئے قربانی کے بکروں کو لاتے ہوئے دکھائی دیتا ہے اور دونوں بکروں کو کار کی پچھلی سیٹ پر اور دیگر کچھ بکروں کو ڈگی میں رکھتے ہیں۔

جس کے بعد ایک ملزم کار کی پچھلی اور دوسرا اگلی سیٹ پر بیٹھ جاتا ہے جبکہ کار کا ڈرائیور پہلے سے ہی گاڑی میں موجود ہوتا ہے جو تیزی سے گاڑی ڈسکو موڑ کی جانب لیجاتے ہوئے دکھائی دیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔