پشاور ہائیکورٹ کا لمپی اسکن کیسز میں اضافے کا نوٹس
عید قربان پر لمپی اسکن کے حوالے سے کیا اقدامات کئے گئے ہیں، چییف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا استفسار
ISLAMABAD:
پشاور ہائیکورٹ نے جانوروں میں پائی جانے والی بیماری لمپی اسکن کیسز میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ لائیو اسٹاک سے وضاحت طلب کی اور فوری تدارک کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی نوٹس پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرعالم زیب,ویٹرننری آفیسر کامران، اے سی پشاور اور اے اے جی سید سکندرحیات شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان نے دوران سماعت ڈی جی لائیو اسٹاک سےاستفسار کیا کہ لمپی اسکن کی کیا صورتحال ہے،عید قربان قریب ہےاس وقت کیا اقدامات کئے جارہے ہیں؟۔
عدالت نے افسران سےمزید پوچھا کے اس بیماری کا علاج ہے؟ اگر ہے تو کیا اقدامات کئے گیے ہیں؟ اس جانور کا گوشت مضر صحت ہوتا ہے یا یہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔؟
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کورونا کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں، ایسا نہ ہوایک اور بیماری آجائے اور حالات مزید خراب ہو جائیں۔ ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر عالم زیب نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ یہ پھیلنے والی بیماری ہے جو جانوروں سے جانوروں میں منتقل ہوتی ہے۔