بلوچستان میں ٹرک اور کار میں تصادم، خاتون سمیت چار جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جون 2022
ٹریفک حادثہ (فوٹو فائل)

ٹریفک حادثہ (فوٹو فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دھاڈر میں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گاڑیوں میں تصادم کا خوفناک حادثہ بلوچستان کے علاقے دھاڈر میں پیش آیا جہاں ڈھاڈر بائی پاس قومی شاہراہ پر مزدا ٹرک اور ٹو ڈی کار میں خوفناک تصادم ہوا۔

تصادم کے نتیجے میں ٹوڈی کار میں سوار خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جب کہ دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا تھا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار گاڑی کوئٹہ سے اندرون سندھ جارہی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔