ایک برس قبل انتقال کرجانے والا شخص بیٹی کی شادی میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جون 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

نئی دہلی: بھارتی دوشیزہ دلہن بنی تو اسٹیج پر ‘مرحوم والد’ کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد میں دلہن سائی وشنوئی کے والد ایک برس قبل کرونا میں مبتلا ہوکر دنیا سے چل بسے تھے اور شادی کے موقع پر وشنوئی اپنے والد کو یاد کرکے بہت اداس تھی جسے بھائی ایسا انوکھا تحفہ دیا کہ دلہن سمیت تمام اہل خانہ جذباتی ہوگئے۔

دلہن کے بھائی نے شادی کے روز اسٹیج پر والد کا مومی مجسمہ بنوا کر رکھ دیا جسے دیکھ کر دلہن اور ماں پہلے کو دنگ رہ گئے پھر رونے لگے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اپنے والد کے گال پر بوسہ دیتی ہے پھر مومی مجسمے کو گلے لگاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مومی مجسمہ ریاست کرناٹک میں تیار کیا گیا جس کی تیاری میں 365 دن لگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔