امریکی گلوکار آرکیلی کو جنسی زیادتی کے الزام میں 30 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2022
کنسرٹ میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر آرکیلی کے پاس لایا جاتا تھا

کنسرٹ میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر آرکیلی کے پاس لایا جاتا تھا

نیویارک: معروف امریکی گلوکارآر کیلی کو بچوں اور خواتین کے ساتھ  جنسی زیاد تی  کے الزامات ثابت ہونے پر 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے  کے مطابق امریکی گلوکار آر کیلی کو گزشتہ سال ستمبر میں دو دہائیوں سے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔

جس کے بعد امریکی عدالت نے گلوکار  پر لگے الزامات ثابت ہونے پر انہیں 30 سال قید کی سزا سنا دی ہے تاہم آر کیلی کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر  کریں گے۔

واضح رہے کہ  آرکیلی پرالزامات عائد ہیں کہ کنسرٹ میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر آرکیلی کے پاس لایا جاتا تھا جبکہ گلوکار کمسن بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے تھے۔

ایک غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا تھا کہ آر کیلی نے جعلی کاغذات کی بنا پر 15 سالہ لڑکی سے شادی بھی کر رکھی تھی جبکہ گلوکار جنسی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ چائلڈ پورنوگرافی اور اغوا میں مجرم پائے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔