پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ٹی وی پرآکرنہیں کرنا چاہیے تھامفتاح اسماعیل

وزیراعظم شہباز شریف نے فیصلہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کا اعلان مجھے کرنا چاہیے،وزیرخزانہ


ویب ڈیسک July 01, 2022
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان میرے کسی اورساتھی کو کرنا تھا،مفتاح اسماعیل:فوٹو:فائل

کراچی: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ٹی وی پرآکر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ مجھے کل شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا۔ یہ اعلان میرے ایک اورساتھی کو کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےفیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔

اس سے قبل پریس بریفنگ میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا۔ پی ٹی آئی حکومت کے معاہدے کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت موجودہ قیمت سے بھی 70 روپے زیادہ ہوتی مگر نے ابھی 5 اور 10 روپے پیٹرولیم لیوی لگائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں