سشمیتا سین نے اب تک شادی کیوں نہیں کی اداکارہ نے وجہ بتا دی

کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں جس سے شادی کروں وہ میری بیٹوں کی ذمہ داری بانٹ لے


ویب ڈیسک July 01, 2022
گزشتہ سال سشمیتا نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ روہمن شال سے علیحدگی اختیار کرلی تھی(فائل فوٹو)

بھارتی اداکارہ سشمیتاسین دو گود لی ہوئی لڑکیوں رینی اور الیسا کی اکیلی ماں ہیں تاہم اب تک انہوں نے شادی کیوں نہیں کی حال ہی میں اداکارہ نے اس موضوع پر کھل کر بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بھارت کی معروف اداکارہ و سابق مس ورلڈ سشمیتا نے انکشاف کیا کہ رینی کو گود لینے کے بعد ان کی زندگی میں کوئی ایسا آدمی نہیں آیا جو یہ نہ جانتا ہو کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ 'میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں جس سے شادی کروں وہ میری بیٹیوں کی ذمہ داری بانٹ لے، لیکن وہ اسے اس سے الگ ہونے کے لیے بھی نہیں کہہ سکتے کیونکہ ان کی بیٹیوں کو ایک خاص عمر تک ان کی ضرورت ہے'۔

Rohman Shawl's 'Baby', Sushmita Sen's Picture With A Little Baby Is Too  Cute To Miss

سشمیتانے مزید کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ بہت ہی دلچسپ مردوں سے ملی ہیں لیکن ا ن سےشادی نہ کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ مایوس کن تھے۔ اداکارہ نے یہ بھی واضح کی کہ ان کے شادی نہ کرنے کے فیصلے کا ان کے بچوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ' میری بیٹیاں بہت بہت مہربان طبعیت کی مالک ہیں انہوں نے اپنی زندگی میں لوگوں کو کھلے بازوؤں سے قبول کیا، کبھی منہ نہیں بنایا، اور سب کو یکساں محبت دی اور احترام بھی کیا'۔

Sushmita Sen on adopting two girls: Wisest decision I made at the age of 24  was to become a mother | Celebrities News - India TV

سشمیتا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ تین مرتبہ شادی کرنے کے قریب پہنچیں لیکن خدا نے انہیں بچا لیا، انہوں نے کہا کہ اگر میں شادی کرلیتی تو مجھ سے متعلقہ زندگیوں پر کیا تباہی آتی۔

Sushmita Sen and ex-boyfriend Rohman Shawl to reunite? - BeautyPageants

واضح رہے کہ گزشتہ سال سشمیتا نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ روہمن شال سے علیحدگی اختیار کرلی تھی تاہم ان دونوں کی دوستی اب بھی برقرار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں