- اسلام آباد میں شہریوں کو ان دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
ملکی طلب کا 92 فیصد خوردنی تیل 4.5 ارب ڈالر سے درآمد کیا جاتا ہے، بریفنگ
اسلام آباد: ملک میں سالانہ 8 فیصد خوردنی تیل مقامی سطح پر حاصل کیا جاتا ہے جبکہ 4.5 ارب ڈالر کی لاگت سے 92 فیصد تیل درآمد کیا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت خوردنی تیل میں کفالت حاصل کرنے کے حوالے سے بنائے جانے والے پلانز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو خوردنی تیل میں خود کفیل بنانا ترقیاتی ایجنڈے کی ترجیح ہے۔
نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے افسران نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت ملک میں خوردنی تیل کی طلب 4.517 ملین ٹن ہے، طلب کا آٹھ فیصد ملکی پیداوار سے پورا ہورہا ہے کہ جب کہ 4.5 ارب ڈالر مالیت سے 92 فیصد تیل درآمد کیا جارہا ہے۔
خودکفالت پروگرام کے تحت خوردنی تیل کی پیداوار پہلے سال 0.745 ملین، 5 سال میں 1.192 اور 10 سال بعد 4.793 ملین ٹن تک لے جانے کی تجویز دی گئی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ خوردنی تیل میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ متحرک کیا جائے، عوام کو خوردنی تیل کی فراہمی کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق یقینی بنایا جائے، خوردنی تیل میں خودکفالت کے پلان پر تمام صوبوں کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر ایک ہفتہ کے اندر روڈ میپ تشکیل دیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔