ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان تین نئی کرکٹرز بھی شامل

ندا ڈار، بسمہ معروف اور عالیہ ریاض کی کٹیگری اے میں ترقی


ویب ڈیسک July 01, 2022
(فوٹو: پی سی بی) ندا ڈار، بسمہ معروف اور عالیہ ریاض کی کٹیگری اے میں ترقی

ISLAMABAD: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینز کے بعد ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔

خواتین کی سلیکشن کمیٹی کی چیئر اسماویہ اقبال نے بتایا کہ ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 میں 20 کرکٹرز کو شامل کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پہلی بار کنٹریکٹ حصہ بنادیا گیا۔

انہوں نے کہا ندا ڈار، بسمہ معروف اور عالیہ ریاض سمیت 7 کھلاڑیوں کو کٹیگری اے میں ترقی دی گئی ہے جبکہ کٹیگری بی میں انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: 33 کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل، ناموں کا اعلان ہوگیا

کٹیگری سی میں عائشہ نسیم، منیبہ علی، جویریہ خان، سدرہ امین اور سدرہ نواز جبکہ کٹیگری ڈی میں غلام فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سعدیہ اقبال، صدف شمس اور طوبہٰ حسن شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ طوبہٰ حسن، گل فیروزہ اور صدف شمس پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں