کاجول پہلی بار ویب سیریز میں جلوے بکھیرنے کیلئے تیار

اداکارہ کی پہلی ویب سیریز میں ان کے شوہر اجے دیوگن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے


ویب ڈیسک July 01, 2022
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کاجول معروف ڈائریکٹر سوپرن ورما کی ہدایت کاری میں بننے جارہی ویب سیریز میں پہلی بار اپنے جلوے بکھیریں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کاجول بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے بعد اب ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ سوپرن ورما کی ویب سیریز میں اداکارہ کا ڈیبیو ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پروجیکٹ میں کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، یہ سیریز اسٹریمنگ پلیٹ فارم ''ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار'' پر ریلیز ہوگی۔ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ سیریز میں نئی دور کی مضبوط خاتون کا کردار نبھائیں گی۔

ویب سیریز میں سیاست اور جرائم کا بھی تڑکا ہوگا جبکہ اسے پروڈکشن کمپنی 'بنیجے ایشیا' پروڈیوس کرے گی۔ پروجیکٹ اگلے سال ریلیز ہوگی۔ کاجول کے مداحوں کو انہیں پہلی بار ویب سیریز میں دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔