- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
طلولہ رائیلی نے ایلون مسک سے دوبارہ شادی کیوں کی؟اداکارہ نے وجہ بتا دی
نیویارک: ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ طلولہ رائیلی نے کہا ہے کہ ان کے اور مسک کےدرمیان اب بھی گہری دوستی ہے اور وہ آج بھی ان سے بےحد محبت کرتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ طلولہ رائیلی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایلون مسک سے دوبارہ شادی کرنے کے حوالے سے بات کی۔
انہوں نے ایلون مسک سے دو بار شادی کرنے کی وجہ بتاتےہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں دوبارہ شادی کرنے کی وجہ صرف یہ تھی کہ طلاق کے بعد بھی ایک ساتھ رہنا احمقانہ سا محسوس ہوا‘۔
اُنہوں نے کہا کہ ’ہم طلاق کے بعد بھی عادتاََ ایک دوسرے کو کہہ رہے ہوتے تھےکہ یہ میرا شوہر ہے یا یہ میری بیوی ہے اور پھر خیال آتا کہ اوہ، ہم اب میاں بیوی نہیں ہیں‘۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہ صورتحال دیکھ کر ہم نے سوچا کہ بہتر ہے کہ ہم دوبارہ شادی کرلیں‘۔
طلولہ رائیلی نے مزید بتایا کہ ’ایلون مسک کے ساتھ بہت گہری محبت اور تعلق ہے، وہ بہت اچھے دوست ہیں، میرا بہت خیال رکھتے ہیں، ہم اب زندگی کے ایک خوشگوار موڑ پر ہیں، جہاں ہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں اور مجھے ان سے بے پناہ محبت ہے‘۔
یاد رہے کہ طلولہ رائیلی اور ایلون مسک کی پہلی شادی 2010 سے 2012 تک قائم رہی اور دوسری شادی 2013 سے 2016 تک قائم رہ سکی، جس کے بعد دونوں نے ایک مرتبہ پھر راہیں جدا کرلیں۔
تاہم اداکارہ نے آج کل اپنے اور ایلون مسک کے پانچ بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے دوری اختیار کی ہوئی ہے جبکہ وہ ساتھی اداکار تھامس بروڈی سے بھی گہرے تعلقات میں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔