مشہور امریکی اداکار جو ٹرکل 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 جولائی 2022
ان کا آخری کریڈٹ 1997 کے بلیڈ رنر ویڈیو گیم اسپن آف میں آواز کا کردار تھا

ان کا آخری کریڈٹ 1997 کے بلیڈ رنر ویڈیو گیم اسپن آف میں آواز کا کردار تھا

  واشنگٹن: ہالی ووڈ کی فلم شائننگ اور بلیڈ رنر میں بہترین اداکاری کے لیے مشہور جو ٹرکل 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں معاون کردار  ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر  پہنچنے والے  آنجہانی اداکار جو ٹرکل 94 سال کی عمر  میں سانتا مونیکا، کیلیفورنیا کے سینٹ جان اسپتال میں انتقال کر گئے۔

Joe Turkel Paths of Glory Original Autographed 8x10 Photo at Amazon's  Entertainment Collectibles Store

جو ٹرکل اسٹینلے کیوبرک کی تین فلموں میں معاون کردار ادا کر کے شہرت میں پہنچے، جن میں ان کی پہلی فیچر دی کلنگ، پاتھز آف گلوری اور دی شائننگ شامل ہیں، جس میں انہوں نے بھوت بارٹینڈر لائیڈ کا اکثر پیروڈی شدہ کردار ادا کیا۔ 1982 کی بلیڈ رنر میں بھی ان کا ایک نمایاں کردار تھا۔

Joe Turkel - IMDb

جوٹرکل نے ٹی وی اسکرین پربھی کئی مشہور کردار ادا کئے تاہم اداکاری کو خیرباد کہنے سے پہلے ان کا آخری کریڈٹ 1997 کے بلیڈ رنر ویڈیو گیم اسپن آف میں آواز کا کردار تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔