- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ ہو گیا
اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 477 میگا واٹ ہوگیا۔ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار477 میگا واٹ ہوگیا۔ بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار 223 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 290 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار میگاواٹ ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس900 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 122 ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 2ہزار 291 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔