پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ویڈیو شیئر کردی


ویب ڈیسک July 02, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ویڈیو شیئر کردی

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری، پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کردی۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے تحت 250 بسوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں 16 لاڑکانہ شہر جبکہ 234 بسیں شہرِ قائد میں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے باسی تیار رہیں سندھ حکومت شہریوں جلد مزید خوشخبریاں دہتے ہوئے سفری سہولیات مہیا کرے گی۔ شرجیل میمن شہریوں سے درخواست کی کہ بسوں کا خیال رکھنا اب آپ کا کام ہے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ کے اعلامیے کے مطابق کراچی کے لیے 7 روٹس بنائے گئے ہیں جن پر مرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں