کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 3 جولائی 2022
 فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 کراچی: پولیس نے انسداد پولیو مہم کے سینئر مینجر کو خاتون ورکر کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس کو خاتون پولیو ورکر کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی کہ سینئر مینجر الطاف حسین انہیں ہراساں کررہا ہے۔

ایس ایچ او اکرم آرائیں کا کہنا ہے کہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 314/22 بجرم دفعہ 354/504/506 بی کے تحت سینئر مینجر الطاف حسین کے خلاف درج کیا گیا۔

خاتون کی درخواست پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ سینئر مینجر الطاف حسین نے اس کی بے حرمتی کی کوشش کی جب کہ جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی۔

خاتون ورکرنے پولیس کو بتایا کہ سینئر مینجر خواتین ورکرز سے بدتمیزی کرتا اور ان کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا تھا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی کئی خواتین کے ساتھ یہی سلوک کرچکا ہے، اس نے کچھ خواتین کی ویڈیوز بھی بنالی تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔