پشاور میں خالی پلاٹ سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد

بچی کو گھر کے قریب دکان سے سودا لینے کے لیے بھجوایا تھا، والد


ویب ڈیسک July 04, 2022

KARACHI/ISLAMABAD: پشاور کے علاقے صدر ریلوے کالونی میں 11 سالہ بچی کی لاش ایک خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

بچی گھر سے چند قدموں کے فاصلے پر کالونی میں موجود چھوٹی سے دکان سے سودا لینے گئی تھی لیکن تاہم چند گھنٹوں بعد واپس نہ آنے پر بچی کی لاش کالونی کے ایک پلاٹ سے برآمد ہوئی، بچی کی شناخت ماہ نور کے نام سے ہوئی اور واقعے کی رپورٹ تھانہ شرقی میں درج کر لی گئی۔

بچی کے والد محمد نذیر کے مطابق بچی کو گھر کے قریب دکان سے سودا لینے کے لیے بھجوایا تھا لیکن واپس نہ آئی، رات کے وقت لاش ملی، بچی کے سر پر تازہ زخم کے نشانات بھی ہیں اور گلے پر دوپٹہ سے پھندا لگانے کے بھی نشانات ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کالونی میں مجموعی طور پر 40 گھر ہیں جس میں ملک کے دیگر علاقوں کے ملازمین رہائش پذیر ہیں۔

پشاور پولیس کے سینیئر آفیسر کے مطابق ماہ نور کیس میں کرائم سین سے شواہد اکھٹے کر لیے اور بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے، حتمی طور پر بچی کیساتھ زیادتی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کیس کی تحقیقات کو مزید بڑھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں