لاہور میں اغوا ہونے والی 13 ماہ کی بچی بازیاب

ڈولفن ٹیم نے بچی کو ٹاؤن شپ بازار سے برآمد کرکے والد کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک July 05, 2022
بچی کو ستوکتلہ کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا

کراچی: ڈولفن اسکواڈ نے 4 روز قبل اغوا ہونے والی 13 ماہ کی بچی کو ٹاؤن شپ بازار سے برآمد کرلیا۔

ایس پی ڈولفن اسکواڈ صاعد عزیز کے مطابق ڈولفن ٹیم نے بچی کو ٹاؤن شپ بازار سے برآمد کرکے والد کے حوالے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن و پی آر یو کا 15 ی کال پر بلاتاخیر رسپانس لائق تحسین ہے۔ اغوا، حبس بے جا جیسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق بچی کو ستوکتلہ کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ 2 جولائی کو درج ہوا۔ اس سلسلے میں دستیاب فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم خاتون بچی کو اٹھا کر لے جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 13 ماہ کی بچی جنت کو اس کے گھر کی دہلیز سے ایک خاتون نے اغوا کرلیا تھا۔ جس پر بچی کے والد نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں