امریکا 8 پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام شخص کو گولیوں سے بھون ڈالا

پولیس نے 25 سالہ سیاہ فام نوجوان کو 60 گولیاں ماریں


ویب ڈیسک July 04, 2022
8 پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو 60 گولیاں ماریں، فوٹو: ٹوئٹر

امریکی ریاست اوہائیو میں 8 پولیس اہلکاروں نے تعاقب کے بعد اندھا دھند فائرنگ کرکے افریقی نژاد سیاہ فام شہری کو 60 گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اوہائیو میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے واقعے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس سے ثابت ہوگیا کہ پولیس نے نوجوان کو اس وقت گولیاں ماریں جب وہ نہتا تھا۔

ایک ہفتے قبل پیش آنے والے اس واقعے کی تفصیلات اب سامنے آگئی ہیں۔ 25 سالہ جے لینڈ واکر کو پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر رکنے کا اشارہ کیا تھا تاہم نوجوان نے رکنے کے بجائے کار تیزی سے بھگاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

اوہائیو پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا اس دوران سیاہ فام نوجوان نے گاڑی سے ایک گولی بھی چلائی۔ تھوڑی دور جا کر پولیس نے جے لینڈ واکر کا گھیرا کرلیا اور جیسے ہی نوجوان گاڑی سے باہر نکلا۔ 8 پولیس اہلکاروں نے گولیاں برسادیں۔

سیاہ فام نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس کو گاڑی سے اسلحہ بھی مل گیا۔ غلطی کا اندازہ ہونے پر پولیس اہلکاروں نے اسے مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ اس واقعے پر اوہائیو میں بڑی تعداد احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔

ریاست اوہائیو کے شہر اَیکرون کی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی اور کئی ویڈیوز جاری کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح نہتے نوجوان کو 8 پولیس اہلکاروں نے گولیوں سے بھون ڈالا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں