راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا

مقتول کی عمر 16 سال تھی اور محمد انس کے نام سے شناخت ہوئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 04, 2022
—فائل فوٹو

MOSCOW: راولپنڈی تھانہ بنی کی حدود میں گھریلو تنازع پر چچا نے بھتیجے کو پے در پے چھری کے وار سے قتل کردیا۔

تفیصلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ تھا جبکہ ملزم قتل کے بعد وقوعہ سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول کی عمر 16 سال تھی اور محمد انس کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لاش کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔