4 سال کی عمر سے جوانی تک کئی مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنی اداکارہ نادیہ جمیل

نادیہ جمیل نے 2019 میں بتایا تھا کہ اُن میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے


ویب ڈیسک July 05, 2022
نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ جنسی ہراسانی کے بعد کن ذہنی الجھنوں اور اذیت میں مبتلا رہی(فائل فوٹو)

نادیہ جمیل نے بتایا کہ وہ 4 برس کی عمر سے جوانی تک کئی مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بن چکی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل کئی مرتبہ ذکر کر چکی ہیں کہ انہیں متعدد بار جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ ساری عمر ذہنی اذیت میں مبتلا رہیں۔

تاہم اداکارہ نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ میں اپنے بچپن سے لے کر جوانی تک کی کئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کھل کر بتایا ہے کہ انہیں کب کب جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

نادیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلی بار مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تومیں صرف 4 سال کی تھی ، پھر 9اور پھر 17یا18 برس کی عمر میں ہراساں کیاگیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ جنسی ہراسانی کے بعد کن ذہنی الجھنوں اور اذیت میں مبتلا رہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے شدید ڈپریشن، اداسی، خوف اور شرمندگی سے لڑنے میں2 سال لگے، مجھے کوئی احساس نہیں تھا۔ اداکارہ سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ میں اب کہاں ہوں؟ مجھے شفا ملی، میں ناصرف زندہ رہی بلکہ ترقی کی منازل بھی طے کیں، درد سے سکون کی طرف جانے کا ایک راستہ ہے ،آپ کبھی تنہا نہیں ہوتے۔








View this post on Instagram



A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)



نادیہ جمیل کے اس ٹوئٹ پر کئی شوبز اداکاروں سمیت ان کے مداحوں نے ان سے ہمدردی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل 2019 سے بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں جس کے بعد وہ بریسٹ کینسر کو شکست دے کر دیگر خواتین کے لئے مثال بن چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں