ٹیکسلا کے قریب کنوئیں میں گرکر باپ بیٹا جاں بحق

دوسرے بیٹے کو مقامی افراد نے بروقت کوششوں سے بچا لیا


ویب ڈیسک July 08, 2022
(فوٹو فائل)

MANCHESTER: راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا خان پور روڈ کے قریب کنوئیں میں گر کر باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرے بیٹے کو مقامی افراد نے بروقت کوششوں سے بچا لیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ 14 سالہ عبداللہ کنوئیں میں گر گیا تھا جس کو بچانے کے لیے باپ اور بھائی نے چھلانگ لگا دی، باپ بیٹے کو بچاتا ہوا جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ اعجاز خان اور اس کا 14 سالہ بیٹا عبداللہ شامل ہیں، دوسرے بیٹے 20 سالہ زین علی کو اہل علاقہ نے بروقت کوششوں سے بچا لیا۔

امدادی ٹیموں نے باپ بیٹے کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں