تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو برہان وانی کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے

لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف لے کر رہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے گونج اٹھے


ویب ڈیسک July 08, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف لے کر رہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے گونج اٹھے

مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان مظفر وانی کی چھٹی برسی پر حریت قیادت کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں برہان وانی کی تصاویر والے پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔

لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب برہان وانی کا یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔ میرپور میں ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک ریلی نکالی گئی۔ بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کے منظم دستے نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مارچ کیا اور شہید کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر بھارتی حکومت اور قابض افواج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ لے کے رہیں گے آزادی اور چھین کے لیں گے آزادی کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے برہان وانی کے ساتھی ذاکر موسیٰ کو شہید کردیا

برہان وانی کو 8 جولائی 2016 میں بھارتی فورسز نے علاقے میں کرفیو لگا کر شہید کردیا تھا۔

سال 2019 میں برہان وانی کے قریبی ساتھی ذاکر موسیٰ کو بھی قابض بھارتی فورسز نے شہید کردیا تھا جبکہ مظاہروں کو روکنے کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے