نوسرباز بیوپاری نے لمپی اسکن سے متاثرہ جانور کو کھال پر رنگ کرکے فروخت کردیا

متاثرہ جانور پر محکمہ لائیو اسٹاک کی طرف سے دی جانے میڈیسن کا بھی کوئی اثر نہیں


ویب ڈیسک July 08, 2022
فوٹو فائل

ISLAMABAD: پنجاب میں بیوپاری نے لمپی اسکن کا شکار جانور کی کھال پر رنگ کرکے فروخت کردیا، جانور خریدنے والے کو اگلی صبح بیماری کا علم ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام جذبہ ایمانی کے ساتھ قربانی کےلیے جانور خرید رہے ہیں اور بیوپاری عوام کے اس جذبے کا فائدہ اٹھا کر خریداروں کو چونا لگارہے ہیں۔

حالیہ واقعہ جہلم میں خریدار کو لمپی اسکن کا شکار جانور فروخت کرنے کا سامنے آیا ہے، لمپی اسکن وائرس میں مبتلا جانور کو گزشتہ رات کو خریدا گیا جس کو مالک نے رات کے اندھیرے میں جانور کی کھال پر رنگ کر کے فروخت کردیا۔

جانور خریدنے والے مالک کو اگلی صبح جانور کی بیماری کا علم ہوا تو متاثرہ شخص شہریوں کا ڈپٹی کمشنر کامران خان اور محکمہ لائیو اسٹاک سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

متاثرہ شخص نے محکمہ لائیو اسٹاک سے رابطہ کیا تاہم محکمہ لائیو اسٹاف کے عملے کی جانب سے دی جانے والی میڈیسن سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں