پنجاب میں ضمنی انتخابات پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مریم نواز میدان میں آگئیں

ضمنی کے دوران مریم نواز ہنگامی جلسوں اور ریلیوں کی قیادت کریں گی، پارٹی ذرائع


ویب ڈیسک July 08, 2022
فوٹو:فائل

LONDON: پنجاب میں 20 حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز امیدواروں کی مہم کے لیے خود میدان میں آگئیں، وہ صوبے بھر میں جلسوں اور ریلیوں کی قیادت کریں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا ضمنی انتخابات میں ہنگامی جلسوں کا شيڈول تيار کرلیا گیا، مریم نواز 8 حلقوں ميں 10 ہنگامی جلسوں اور ریلیوں میں شرکت کریں گی ۔

زرائع کے مطابق مریم نواز 11جولائی کو ساہيوال ميں اور12جولائی کوجھنگ کے دونوں حلقوں ميں انتخابی ريلی اورجلسہ کی قیادت کريں گی،13جولائی کو ليہ، 14جولائی کو راولپنڈی ميں شام 5 بجے مریم نواز کی زیر صدارت جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

پارٹی زرائع کے مطابق 14جولائی کی رات مریم نواز خوشاب ميں اور 15جولائی کو رات 9 بجے ملتان ميں عوامی اجتماع سے خطاب کرينگی۔ ضمنی انتخاب کے آخری روز سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ميں انتخابی ريليوں کا انعقاد کیاجائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں