مائیکل جیکسن کے 3 گانوں کو اسٹریمنگ سائٹس سے کیوں ہٹایا گیا

مائیکل جیکسن کے گانوں میں آواز دوسرے گلوکار کی ہے، دعویٰ


ویب ڈیسک July 08, 2022
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے 3 گانوں کو کسی اور کا قرار دے کر اسٹریمنگ سائٹس سے ہٹا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن کے تین گانوں بریکنگ نیوز، مونسٹر اور کیپ یور ہیڈ اپ اپیئر سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ گانے گلوکار جیسن مالاچی نے گائے ہیں جس کے بعد آنجہانی گلوکار کے 2010 کے ایلبم میں شامل ان گانوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ گانے مائیکل کی موت کے ایک سال بعد ریلیز کیے گئے تھے ۔ بعد ازاں چند مداحوں نے بھی دعویٰ کیا کہ ان گانوں میں جو آواز ہے وہ مائیکل جیکسن کی نہیں بلکہ گلوکار جیسن مالاچی کی ہے۔

متعلقہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹریمنگ سائٹس پر سے تین گانے ہٹائے گئے ہیں تاہم باقی 7 موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں