انسانی دل کا تفصیلی خلوی نقشہ تیار امراض کے علاج میں مدد مل سکے گی

جدید نقشے کی بدولت دل کو خلوی اور سالماتی سطح پر دیکھ کر بالخصوص ہارٹ اٹیک کے عمل کو سمجھنا ممکن ہوگا


ویب ڈیسک July 09, 2022
سائنسدانوں نے انسانی دل کا سب سے تفصیلی خلوی نقشہ تیار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

LVIV: متعدد جامعات اور اداروں کے ماہرین نے مل کر انسانی دل کا پہلا تفصیلی نقشہ بنایا ہے جس میں خلوی اور سالماتی سطح پردل کو دیکھا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ خلیات کے ایک مرکزے کو بھی زوم کرکے دیکھنا ممکن ہے، اس سے دل کے امراض کے علاج میں مدد مل سکے گی۔

سائنسی جریدے نیچر میں شائع رپورٹ کے مطابق میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، ہارورڈ ، بائرکمپنی اور دیگر ہسپتالوں کے ماہرین نے 'انسانی قلب کے ہر خلیے کے مرکزے کا ایک تفصیلی نقشہ' بنایا ہے۔

اس سے ہارٹ فیل کے عمل کو سالماتی (مالیکیولر) سطح پرنوٹ کیا جاسکتا ہے۔ یوں دل کی انتہائی باریک تفصیلات کو جان کر پورے قلب کا علاج کرنے میں مدد ملے گی۔

تحقیق کے روحِ رواں ناتھن ٹکر کہتے ہیں کہ دل محض کوئی گوشت کا ٹکڑا نہیں بلکہ کئی اقسام کے خلیات کا ایک پیچیدہ مجموعہ ہے، یہ سب ایک ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو دل ایک بہترین پمپ بن کرخون آگے پہنچاتا ہے، اس تحقیق میں ہارٹ فیل اور امراضِ قلب میں کی دیگر وجوہ کو بنیادی خلوی سطح تک دیکھنا ممکن ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں