کراچی میں ہنگامی صورتحال فوج اور رینجرز کی امدادی کارروائیاں جاری

بارشوں سے کراچی بالخصوص جنوبی علاقوں میں 8 گھںٹوں کے دوران 106 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی


ویب ڈیسک July 11, 2022
بارشوں سے کراچی بالخصوص جنوبی علاقوں میں 8 گھںٹوں کے دوران 106 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی (فوٹو : فائل)

شہر قائد میں شدید بارشوں کے سبب پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹںے کے لیے فوج اور رینجرز کے جوان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں شدید بارشوں کے سبب متعدد علاقے زیر آب آگئے، نالے بھرنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، سڑکیں بند ہوگئیں، لوگوں کی امداد کے لیے امدادی اداروں کے ساتھ ساتھ فوج اور رینجرز کے دستے بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

یہ پڑھیں : کراچی میں مسلسل بارش سے متعدد علاقے ڈوب گئے، نظام زندگی معطل

بارشوں سے کراچی بالخصوص جنوبی علاقوں میں گزشتہ 6 سے 8 گھںٹوں کے دوران شدید بارش ہوئی۔ کراچی کے چند علاقوں میں 106 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

گجر، اورنگی اور محمود آباد سمیت تمام نالوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ پانی کی سطح اور بہاؤ کم ہو جائے گا۔

کنٹونمنٹ بورڈز، ڈی ایچ اے حکام سمیت پاک فوج اور رینجرز امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں