خریداری کے معاہدے سے دستبرداریٹوئٹرکی ایلون مسک کیخلاف قانونی جنگ کاآغاز

ایلون مسک نے ٹوئٹر پرجعلی اکاؤنٹس کی مکمل معلومات فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے


ویب ڈیسک July 13, 2022
ایلون مسک 44 ارب ڈالرکے عوض ٹوئٹر کی خریداری کے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: خریداری کے معاہدے سے دستبرداری پر ٹوئٹرنے ایلون مسک کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالر کے عوض خریداری کے سودے سے پیچھے ہٹ جانے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے امریکا میں ڈیالویئر کی مقامی عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایلون مسک کو طے شدہ معاہدے کے مطابق فی شیئر 54 اشاریہ 20 ڈالر کی رقم کے عوض سودا مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے رواں برس اپریل میں ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاہم بعد میں وہ یہ کہہ کر معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے کہ ٹوئٹر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں