کراچی کی صورتحال پر شوبز شخصیات بھی انتظامیہ پر برس پڑیں

ہمارے سارے ٹیکس اور فنڈز کہاں جارہے ہیں؟ اداکار کا سوال


ویب ڈیسک July 13, 2022
فیصل قریشی اور احسن محسن اکرام نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر ردِعمل دیا ہے(فائل فوٹو)

گزشتہ دنوں بارش کے باعث کراچی کی صورتحال اس قدربگڑی کہ عام آدمی سمیت شوبز شخصیات بھی سمندر کا منظر پیش کرتی شہر کی سڑکوں کو دیکھ کر سیخ پا ہوگئے۔

پاکستانی اداکار احسن محسن اکرام نے بارش میں کراچی کی صورتحال دیکھ کر اپنا ردِعمل دینے کیلئے انسٹاگرام کا رُخ کیا، انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ بارش تفریح منانے کا ایک موقع ہوتا ہے لیکن کراچی کے لاکھوں شہری پریشانی میں مبتلا رہے۔

اسکرین گریب

انہوں نے لکھا کہ اگرچہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ بارشوں میں ہمارا شہر سیلاب کی نذر ہوگیا، میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے سارے فنڈز کہاں جارہے ہیں؟ کراچی کےنالوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 34 ارب روپے جاری ہوئےتھے۔

اسکرین گریب

دوسری جانب فیصل قریشی نے بھی کراچی کی صورتحال سے متعلق ایک دلچسپ اسٹوری شیئر کی اور طنزیہ انداز میں لکھا کہ 'ایک ہی بارش میں ڈوب گئے ڈیفنس اور ناظم آباد، نہ کوئی برگر رہا نہ کوئی بن کباب'۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں