بھارت میں بائے بائے مودی بل بورڈ آویزاں کرنے پر 5 افراد گرفتار

پوسٹر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کومہنگا ایل پی جی سلینڈر پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے


ویب ڈیسک July 13, 2022
فوٹو:انٹرنیشنل میڈیا

DERA ISMAIL KHAN/ ISLAMABAD: بھارتی ریاست اتر پردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجاََ کارٹون پوسٹر آویزاں کرنے پر 5افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں مہنگائی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجاََ شہریوں نے مختلف مقامات پربائے بائے مودی کے ،ہورڈنگز لگادیئے۔

پوسٹر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کومہنگا ایل پی جی سلینڈر پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے ساتھ اس کی قیمت بھی درج ہے۔

بل بورڈزمیں بھارتی وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا گیا ہے کے "تم نے" کنٹریکٹ ملازمتوں کے ذریعے نوجوانوں کے خوابوں کو چکنا چور کیا، کسانوں کی جانیں لیں۔

اتر پردیش پولیس نے ہورڈنگز آویزاں کرنے پر پرنٹنگ پریس کے مالک اور ایونٹ آرگنائزر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجی بینرز مخالفین کی طرف سے آویزاں کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں