اسلام آباد میں پیزا ڈیلیوری بوائے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

ملزمان کی شناخت احمد بوبی اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک July 13, 2022
فوٹو فائل

وفاقی پولیس نے پیزا ڈیلیوری بوائے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پیزا ڈیلیوری بوائے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت احمد بوبی اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

ملزمان نے گزشتہ روز تھانہ کورال کی حدود میں پیزا ڈیلیوری بوائے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں : اسلام آباد میں پیزا ڈیلیوری بوائے کیساتھ جنسی زیادتی

واقعے کی اطلاع ہونے پر انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل زون کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں