احسن رمضان ورلڈ اسنوکر چیمپئین شپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

احسن رمضان نے پہلے میچ میں امریکا کے قومی چیمپئن احمد علی السید کو 1-3 سے شکست دی


ویب ڈیسک July 14, 2022
فوٹو:اسکرین گریب

ISLAMABD: پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان امریکہ میں جاری ورلڈ گیمزاسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

امریکی ریاست البامہ کے شہر برمنگھم میں کھیلی جانے والی چیمپیئن شپ میں 16 سالہ عالمی چیمپیئن احسن رمضان نے پہلے میچ میں امریکہ کے قومی چیمپئین احمد علی السید کو 1-3 سے شکست دی، 5 فریمز پر مشتمل میچ میں پہلا فریم جیتنے کے بعد احسن رمضان دوسرے فریم میں ناکام رہے۔عالمی چیمپیئن نے اگلے دونوں فریمز میں سبقت دکھاکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

10ہزار پاؤنڈز اسٹرلنگ کے مساوی انعامی رقم کی چیمپئن شپ ورلڈ کنفیڈریشن آف پلیئرزاسپورٹس کے تحت کھیلی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں