سلمان علی آغا پاکستان کے 247ویں ٹیسٹ کرکٹریوسف نے کیپ دی

قومی ٹیم کیلیے منتخب ہونا اور خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے، سلمان علی آغا


Sports Reporter July 17, 2022
قومی ٹیم کیلیے منتخب ہونا اور خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے، سلمان علی آغا۔ فوٹو: پی سی بی

سلمان علی آغا پاکستان کے 247ویں ٹیسٹ کرکٹر بن گئے۔

سلمان علی آغا پاکستان کے 247ویں ٹیسٹ کرکٹر بن گئے جب کہ ڈیبیو پر قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور سابق کپتان محمد یوسف نے ان کو گرین کیپ پہنائی، بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے نوجوان کرکٹر کی حوصلہ افزائی کیلیے کلمات ادا کیے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ 25کروڑ عوام کے ملک میں سے قومی ٹیم کیلیے منتخب ہونا اور خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے،میں پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، شاہینز کی جانب سے سری لنکا کا دورہ کرچکا، یہ تجربہ اس ٹور میں بھی کام آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں