ووٹرز ملکی خودمختاری اور حقیقی آزادی کیلیے گھروں سے نکلیں، عمران خان

ویب ڈیسک  اتوار 17 جولائی 2022
خواتین حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے ضرور نکلیں، سابق وزیراعظم (فوٹو فائل)

خواتین حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے ضرور نکلیں، سابق وزیراعظم (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی خاطر لوگ خصوصاً خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔

 

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے مزید کہا ہے کہ مجھے اپنے ووٹرز کو دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے، جو ہراساں کرنے کی (حکومتی) کوششوں کی مزاحمت اور تمام دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام لوگ، خصوصاً خواتین، جو ابھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں گی، ضرور نکلیں کیوں کہ یہ پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی آزادی کا انتخاب ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔