- ضیائی تالیف کے عمل سے توانائی حاصل کرنے کا نیا طریقہ دریافت
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- کراچی میں ملکی و غیرملکی جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش کا انکشاف
- ٹڈی دل کے حملے کو ناکارہ بنانے والے 18 طیارے ’غیر فعال‘ ہونے کا انکشاف
- سپریم کورٹ نے سرٹیفائیڈ آئین کو توڑنے والے عمران خان کو سزا کیوں نہیں دی؟ مریم نواز
- سعودی عرب؛ 32 سال سے رمضان میں مفت روٹی دینے والے پاکستانی نانبائی کی دھوم
- آئندہ 20 سالوں میں گوشت خور بیکٹیریا کے انفیکشن میں دوگنا اضافہ
- آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، وفاقی وزیرخزانہ
- بھارتی اور نیپالی مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا گئے
- چینی کوششیں ناکام؛ روس کا بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کرنے کا اعلان
- امریکی مسافر نے پرواز بھرتے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
- کراچی میں تین پولیس مقابلے، پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- مردان میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی
- رمضان المبارک؛ سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری
- سعودی ویمنز فٹبال ٹیم نے باضابطہ طور پر فیفا رینکنگ میں جگہ بنالی
- رینجرز و پولیس کے اورنگی اور لیاقت آباد میں چھاپے، پانچ کرمنلز گرفتار
- سعودی عرب؛ مقابلہ حسن قرات میں ہالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر کی رقت آمیز تلاوت
- پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو تقریباً 80 لاکھ روپے کا نقصان
- کوئٹہ؛ حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
- بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
ملائیشین ایئرلائن کے لاپتہ طیارے میں سفر کرنیوالے ہمارے پیاروں کے فونز ابھی تک ’’آن‘‘ ہیں، اہل خانہ
ریڈار ریکارڈ میں جہاز نے واپس کوالالمپور کا رخ کیا تھا، 40 بحری جہاز اور 22 طیارے تلاش میں ہیں، ملائشین حکام۔ فوٹو: فائل
کوالا لمپور: ہفتے کے روز ملائیشیا سے چین جانے والے ملائشین ایئر لائن کے مسافر طیارے کی گمشدگی جہاں ایک معمہ بنی ہوئی ہے وہیں کئی مسافروں کے اہل خانہ کی جانب سے اپنے پیاروں کے موبائل فونزآن ہونے کے دعوؤں نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں میں سے 19 کےاہل خانہ نے مشترکہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ جہاز میں سوار ان کے پیاروں کے موبائل فونز ابھی تک “آن ” ہیں اور انہوں نے جب بھی ان کے موبائل نمبروں پر کال کی تو وہ بچ رہے تھے۔ ملائشین ایئرلائن کےحکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے جب جہاز کے عملے کے موبائل فونز پر کال کی توکچھ کے موبائل فونز “آن ” تھے تاہم کسی نے بھی کال کا جواب نہیں دیا۔
رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ایک مسافر کے اہل خانہ نے ٹی وی چینل کے براہ راست پروگرام کے دوران بھی فون کال کی تاہم موبائل فون مسلسل بجتے رہا تاہم صورتحال اس وقت حیران کن ہو گئی جب چینی سوشل میڈیا سائٹ “کیو کیو پروفائل” پر بھی بعض مسافروں کے اکاؤنٹس پر وہ مستقل آن لائن نظر آئے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ مسافروں کے فون مسلسل بجتے سنائی دے رہے ہوں یا وہ سوشل میڈیا پر آن لائن دکھائی دے رہے ہوں تاہم حقیقت میں وہ بند ہی ہوں گے کیونکہ بعض اوقات موبائل نیٹ ورکس فونز کی آخری جگہ کو یاد رکھتے ہیں اور صارفین آن لائن دکھائی دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ کوالالمپور سے بیجنگ جانے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے کا رابطہ ملائیشیا اور ویتنام کے درمیان واقع سمندر پر منقطع ہوگیا تھاجس کے بعد گزشتہ 4 روز سے گمشدہ طیارے کو تلاش کے لیے کئی ممالک کی فضائیہ اور ماہرین کی ٹیمیں مصروف ہیں تاہم اس میں ابھی تک انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔