اداروں نے غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکھی شیخ رشید

اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، جس نے عمران خان کو اتنی بڑی عزت دی اور کامیابی سے نوازا


ویب ڈیسک July 18, 2022
ہمیں انتقام نہیں لینا۔ تکبر اور غرور سے دور اور عاجزی سے رہنا ہے، سابق وزیرداخلہ (فوٹو فائل)

WASHINGTON: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد کہا ہے کہ اداروں نے غیر جانبدارانہ، صاف اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکھی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، جس نے عمران خان کو اتنی بڑی عزت دی اور کامیابی سے نوازا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اداروں نے غیرجانبدارانہ صاف اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکهی۔ہمیں گھٹیا لوگوں سے انتقام نہیں لینا۔ تکبر اور غرور سے دور اور عاجزی سے رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج دوپہر 1بجے اپنی رہائشگاہ پراہم پریس کانفرنس کریں گے۔

دریں اثنا شیخ رشید احمد نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب رانا عبدالجبار کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر درخواست میں چیف منسٹر ،چیف سیکرٹری ، اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی خلاف قانون ہے۔

درخواست کے مطابق 20 ویں گریڈ کے افسر کو ڈی جی اینٹی کرپشن نہیں لگایا جا سکتا ۔ رانا عبدالجبار کا رانا ثنااللہ کے ساتھ تعلق ہے، اسی بنیاد پر انہیں ڈی جی اینٹی کرپشن لگایا گیا ہے ۔ رانا عبدالجبار کے خلاف فوجداری مقدمات چل رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رانا عبدالجبار کو بطور ڈی جی اینٹی کرپشن کام سے فوری روکا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں