سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان 2 کب ریلیز ہوگی

بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل پہلے حصے سے کسی بھی طرح کمتر نہیں ہوگا


ویب ڈیسک July 18, 2022
بجرنگی بھائی جان 2 کے اسکرپٹ کا بنیادی کام تقریباً تیار ہے(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی مشہور فلم بجرنگی بھائی کے مصنف نے کہا ہے کہ سلمان خان نے بجرنگی بھائی جان 2 کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی مشہور فلم بجرنگی بھائی جان کے مصنف کے وی وجیاندرا پراساد نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ بجرنگی بھائی جان 2 کے اسکرپٹ کا بنیادی کام تقریباً تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے سیکوئل کی اسٹوری سلمان خان کو سنا دی ہے اور انہیں بےحد پسند آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم اپنے پہلے حصے کا تسلسل ہوگا اور اس میں آٹھ سے 10 برس کے دورانیے کو آگے جا کر دکھایا جائیگا تاہم فلم کی شوٹنگ کب شروع ہوگی یہ سلمان خان ہی بتائیں گے۔

وی وجیاندرا پراساد نے اُمید ظاہر کی ہے کہ بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل پہلے حصے سے کسی بھی طرح کمتر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ اس فلم کی کہانی ایک پاکستانی بچی پر مبنی تھی جو بھارت میں اپنی ماں سے بچھڑ گئی تھی اور بعد میں سلمان خان نے اسے اپنے وطن واپس پہنچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں