کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

آئندہ 3روز تک شہرکا مطلع ابرآلود رہنے،ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان ہے،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 01, 2022
فوٹو:فائل

شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی بارش اورپھوارکی وجہ سے موسم خوشگوارہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں موجود نچلی سطح کے بادلوں کےسبب بدھ تک شہر میں ہلکی بارش اوربونداباندی ہونے کی توقع ہے،آج سب سے ذیادہ بارش اورنگی ٹاون اورصدر میں 2ملی میٹرریکارڈ ہوئی،دیہی سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کےمطابق اگلے 3روز کے دوران شہرکا مطلع ابرآلود رہنے اورہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ دیہی سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے،تاہم دیہی سندھ کے اضلاع ٹھٹھ،بدین،سجاول،تھرپارکر میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکم ہموسمیات کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاون اورصدر میں 2ملی میٹرریکارڈ ہوئی، یونیورسٹی روڈ پر1.7ملی میٹر،سعدی ٹاون اورگلشن حدید میں ایک ملی میٹرجبکہ اولڈائرپورٹ پر0.6ملی میٹرجبکہ پی اے ایف بیس فیصل پر0.4ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے