کراچی 2 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی ماں بیٹی جاں بحق

شوہر اور دو بچے زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل


ویب ڈیسک August 02, 2022
(فوٹو: فائل) شوہر اور دو بچے زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دو منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں کمسن بچی اور ماں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر فیلڈ مارشل اسکول کاکڑ ہوٹل کے قریب دو منزلہ رہائشی عمارت زور دار دھماکے سے زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ متوفیہ کا شوہر اور دو بچے زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی لاشیں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے پہلے مرشد اسپتال اور پھر وہاں سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔ خاتون کی شناخت 30 سالہ عزرا زوجہ ضیا الرحمان اور اس کی 4 سالہ بیٹی زویا کے نام سے ہوئی ہے۔

زمین بوس ہونے والا مکان کچھ عرصہ قبل ہی تعمیر کیا گیا تھا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کا آبائی تعلق خیبر پختنخواہ سے تھا ، پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے مکان گرنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عمارت گرنے کی اطلاع ملنے پر ایدھی کے رضا کار، پولیس اور رینجرز کی موقع پر پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں