خیبرپختونخواہ میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 96 تک پہنچ گئی

 منگل 2 اگست 2022
فوٹو انٹرنیٹ

فوٹو انٹرنیٹ

خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں اور اضلاع میں ہونے والی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 96 تک پہنچ گئی۔

صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے اب تک 96 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں سیلاب کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ریسکیو کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب اور بارشوں کیوجہ سے سیکڑوں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ مویشی ہلاک ہوئے اس کے علاوہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: بارش کی تباہ کاریاں؛ بلوچستان میں ہلاکتیں 150 تک پہنچ گئیں

اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے، عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے اب حکومت نے گھر کی تعمیر کے لیے رقم کو 1 لاکھ سے بڑھا کر چار لاکھ کردیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کے لواحقین کو معاوضے کی رقم بھی تین لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔