وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 3 اگست 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے عوامی مسائل کے حل کیلئے منعقدہ کھلی کچہری میں  ٹانک میں محکمہ صحت میں نچلی سطح کی بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ صحت کے شعبے میں خالی آسامیوں کو مشتہر کرکے ان پر میرٹ کے مطابق بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے فیمیل ڈینٹل سرجن کی عدم دستیابی پر  فیمیل ڈینٹل سرجن کی اسامی تخلیق کرنے،صوبے کے پسماندہ اضلاع میں مقامی ڈاکٹروں کی بھرتی کے لئے پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹانک میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کے لئے مزید ہسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کیا جائے،ٹانک سٹی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 750 ملین روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے انسداد منشیات اور پولیس لاک اپ کی بہتری کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔