واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 3 اگست 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے ایبٹ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے  مطابق ملزم واٹس ایپ کے ذریعے شکایت کنندہ کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث تھا، گرفتار ملزم  کی شناخت شرافت کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے اُس کا زیر استعمال موبائل فون بھی برآمد کیا گیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے قبضے میں لیے گئے موبائل فون کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔