تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی جگہ تبدیل کردی

اراکین پارلیمان کی قیادت اسد عمر کریں گے


ویب ڈیسک August 04, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) اراکین پارلیمان کی قیادت اسد عمر کریں گے

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی جگہ تبدیل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کارکنان اور عوام نادرا چوک کی بجائے شام 6 بجے ایف نائن پارک میں جمع ہورہے ہیں، جہاں وہ کارکنان و عوام سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کا خطاب سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر براہِ راسٹ نشر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں