پشاور میں خاندانی تنازع پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق
مقتولین اور ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری
پشاور میں رشتے داروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود کالا منڈی میں قریبی رشتے داروں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں ایک فریق کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین میں بخت زمان، سفید گل پسران سید زمان، محمد ریحان ولد شاہ زمان اور زبیر ولد فضل حمید شامل ہیں جو کہ تازہ دین ماسمہ چمکنی کے رہنے والے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں بلال ولد زرداد اور ادریس ولد حاجی افسر و دیگر شامل ہیں جن کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتولین اور ملزمان آپس میں چچا زاد بھائی ہیں، پولیس نے ڈیڈ باڈیز کو تحویل میں لے لیا ہے۔