حادثاتی طور پر اداکار بنا گھر کا کرایہ دینے کے پیسے نہیں ہوا کرتے تھے جونی ڈیپ

دوست نے مجھے کسی شخص سے ملایا جس نے میرا فلم کیلئے اوڈیشن کروایا اور مجھے کامیابی مل گئی، اداکار


ویب ڈیسک August 08, 2022
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ نے کہا ہے کہ حادثاتی طور پر اداکار بنا، میرے پاس گھر کا کرایہ ادا کرنے کے پیسے نہیں ہوا کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا نے جونی ڈیپ کا ماضی کا ایک انٹرویو شایع کیا جس میں اداکار نے بتایا کہ مجھے پیسوں کی ضرورت تھی جس کی وجہ سے میں نے 21 سال کی عمر میں ''نائٹ میر آن ایلم اسٹریٹ'' سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جس نے مجھے کامیابی کی بلندی پر پہنچا دیا۔

جونی اداکاری سے قبل نامور گلوکار ہوا کرتے تھے۔ ان کا اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہنا تھا کہ فلم کی طرف آنے کی وجہ معاشی معاملات بنے۔

انہوں نے کہا کہ بچپن سے موسیقار بننا چاہتا تھا اور بہت کم عمری سے ہی گانا گانا بھی شروع کردیا تھا لیکن حالات مجھے اداکاری کی طرف لے آئے۔ ایک دوست نے مجھے کسی شخص سے ملایا جس نے میرا اوڈیشن کروایا اور میں اداکاری کے لیے فٹ قرار پایا اس طرح میرا یہ سفر شروع ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں