شادی کے منڈپ پر دلہا دلہن کی ہاتھا پائی؛ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 9 اگست 2022
دلہا اور دلہن کے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، فوٹو: فائل

دلہا اور دلہن کے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، فوٹو: فائل

کھٹمنڈو: نیپال میں شادی کی رسومات کے دوران معمولی بات پر دلہا دلہن کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جنوبی ایشیائی ممالک میں شادی کی رسومات رنگا رنگ اور دلچسپ ہوتی ہیں تاہم کبھی کبھی ہار اور جیت کا تاثر لیے ان رسومات کے دوران جھگڑا بھی ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ نیپال میں پیش آیا جہاں شادی کے منڈپ پر دلہا دلہن کو ایک دوسرے کے چہرے کو رنگنا تھا۔ پہل کی کوشش میں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوجاتا ہے۔

دلہن اس کوشش میں نیچے بھی گرجاتی ہے۔ اس دوران اہل خانہ نے دلہا دلہن کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے مزے مزے کے تبصرے کیے اور شادی کے منڈپ پر دلہا دلہن کی لڑائی کو نورا کشتی قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔