میٹریس کمپنی کو نوکری کے لیے ’سونے والوں‘ کی تلاش

ان افراد کو اپنے تجربات سوشل میڈیا پر بتانے کے لیے پیسے ادا کیے جائیں گے


ویب ڈیسک August 10, 2022
کمپنی کے مطابق امیدواروں کو غیر معمولی نیند کی صلاحیت کا متحمل ہونا چاہیئے

لاہور: امریکا کی ایک میٹریس کمپنی پیشہ ورانہ طور پر سونے والوں کو تلاش کر رہی ہے جن کو سونے اور اپنے تجربے کو سوشل میڈیا پر بتانے کے لیے پیسے ادا کیے جائیں گے۔

نیویارک کی مقامی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ وہ نوکری کے لیےایسے افراد کوڈھونڈ رہی ہے جو اس کے اسٹورز پر غیر متوقع ماحول میں ان کے بنائے ہوئے گدوں پر سونے کے خواہاں ہوں۔

منتخب کیے گئے امیدوار اپنی نیند کا تجربہ سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔

کمپنی کے مطابق امیدواروں کو غیر معمولی نیند کی صلاحیت کا متحمل ہونا چاہیئے، وہ جتنا دل چاہے سو سکیں اور کسی بھی ماحول میں سو سکیں۔

نوکری کے لیے درخواستیں 11 اگست تک جمع کرائی جاسکتیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں