قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار

ویب ڈیسک  بدھ 10 اگست 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: قومی اسمبلی سے تحریک منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو کی نشست کو خالی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد میاں سومرو کے نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی شاہدہ رحمانی نے پیش کی جبکہ وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک پیش کرنے کی حمایت کی۔

تحریک کے مطابق محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیر اجازت غیر حاضر رہے، یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دیتا ہے۔

ایوان نے محمد میان سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی۔ اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ محمد میاں سومرو نے ایوان سے رخصت کی درخواست بروقت نہیں دی، انہیں 40 روز کے اندر درخواست دینی چاہیے تھی۔ اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی غیر حاضری کی درخواست کو مسترد کردیا۔

خیال رہے کہ محمد میاں سومرو این اے 196 جیکب آباد سے منتخب ہوئے تھے، پی ٹی آئی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔