مشہور ہالی ووڈ اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ، حالت تشویشناک

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اگست 2022
ہیش نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا جن میں 90 کی دہائی کی فلم ’سکس ڈیز، سیون نائٹز‘ بھی شامل تھی(فائل  فوٹو)

ہیش نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا جن میں 90 کی دہائی کی فلم ’سکس ڈیز، سیون نائٹز‘ بھی شامل تھی(فائل فوٹو)

لاس اینجلس: معروف امریکی اداکارہ این ہیش کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سر پر شدید چوٹ کے باعث اداکارہ کا بچنا مشکل ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کار حادثے میں بری طرح زخمی ہونے والی امریکی اداکارہ این ہیش کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ ’شاید زندہ نہ رہ سکیں‘۔

53 سالہ اداکارہ کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے جس سے ان کا دماغ متاثر ہوا ہے جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے بعد 65 منٹ تک جلتی رہی جس کی وجہ سے اداکارہ کا جسم جھلس گیا ہے۔

لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ہیش پانچ اگست کو ہونے والے حادثے کے بعد سے مسلسل بے ہوش ہیں، عمارت سے ٹکرانے کے بعد ان کی گاڑی کو آگ لگ گئی تھی۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ 59 فائر فائٹرز کو اسے بجھانے میں 65 منٹ لگے۔

یاد رہے کہ ہیش نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا جن میں 90 کی دہائی کی فلم ’سکس ڈیز، سیون نائٹز‘ بھی شامل تھی جبکہ انہوں نے ڈونی براسکو اور ’آئی نو وٹ یو ڈِڈ لاسٹ سمر‘ میں بھی کام کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔